بھلوال : کھیتوں سے مویشی نکالنے پر زمیندار کی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ ، بچے سمیت 2ہلاک
بھلوال، سرگودھا (نامہ نگاران) بھلوال کے چک 14جنوبی میں زمیندار نے کھیتوں سے مویشی نکالنے پرساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک دس سالہ بچے سمیت دوافراد جاں بحق جبکہ باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ چک 26شمالی کے زمیندارافضال وڑائچ نے چک چودہ جنوبی میں اپنے رقبہ پر پر محمد حیات کو مزارع رکھا ہوا تھا ۔کہ مقامی زمیندار نواز چیمہ کے مویشی انکے رقبہ میں داخل ہوکر فصل کو نقصان پہنچانے لگے ۔جس پر محمد حیات وغیرہ نے اسکے مویشیوں کو فصل سے نکال دیا ۔جس پر نواز چیمہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے محمد حیات اسکے دو بیٹے اسلم اور دس سالہ عرفان جبکہ داماد35سالہ غلام عباس زخمی ہوگئے۔دس سالہ بیٹا عرفان اور داماد غلام عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے جبکہ محمد حیات اور اس کا ایک بیٹا اسلم شدیدزخمی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔آرپی او سرگودھا نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مجرموںکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنے کی ہدایت جاری کردی تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔