سیاسی جماعتیں ساتھ دیں تو 31 مئی سے پہلے کالاباغ ڈیم شروع کرا سکتا ہوں: جاوید علی شاہ
شجاع آباد‘سکندرآباد(خبرنگار‘نامہ نگار) دوسری سیاسی جماعتیں ساتھ دیں تو31مئی سے پہلے کالا باغ ڈیم شروع کراسکتاہوں اگر وقت پر کالا باغ ڈیم نہ بنا تو ہم پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے ہماری فصلیں تباہ ہوجائیں گی میں الیکشن اپنے آبائی حلقہ این اے158سے ہی لڑوں گا وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ یوسی 140 میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر وآبی وسائل سید جاوید علی شاہ کا مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا وفاقی وزیر وآبی وسائل سید جاوید علی شاہ یوسی 140دائرہ پور کے علاقے بستی گل والا‘بستی درکھاں والا خان پور قاضیاں میں پہنچے تو سابق جی ایم واپڈا محمدعلی بھٹی ‘یوسی140کے چیئرمین میاں رحمن بھٹی‘ عبدالرحمن چنڑ نے ان کا والہانہ استقبال کیا پھول کی پتیاں نچھار کیں وفاقی وزیر وآبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوںکاافتتاح کیا اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوسری سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں تو میں31مئی سے پہلے کالاباغ ڈیم شروع کراسکتاہوں دوسری سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتی چلی آرہی ہیں کہ کالاباغ ڈیم بننے سے ہمارے صوبوںکا پانی کم ہوجائے گا انہوںنے کہاکہ کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے نہ بنے سے ہم پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے ہماری فصلیں تباہ ہوجائیں گی کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا آج جوہماری نہریں بہہ رہیں ہیں ڈیم نہ بنے سے خشک ہوجائیں گی جولوگ صوبہ محاذ کے نام پرا سمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں انہوںنے آج تک اسمبلی میں ایک بار بھی صوبے کے لیے آواز نہیں اٹھائی اگر یہ ثابت کردیں کہ انہوںنے اسمبلی میں سپیکر کے سامنے صوبہ کی بات کی ہے تومیں سیاست چھوڑ دوں گا مسلم لیگ ن نے 2012 میں صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کی قرارداد پاس کرا چکی ہے جس پر انتظامی امور پر کام جاری ہے گزشتہ 70سالوں میں بجلی کی پیداوار میں15000میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ مسلم ان نے اپنے پانچ سالوں میں10500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جسکی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کافی حدتک کمی آئی ہے پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کا واحد حل کالا باغ ڈیم ہی ہے نواز شریف کو بیرونی طاقتوںنے پاکستان میں سی پیک اور دیگر منصوبے لانے پر نااہل کرایا نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن تھا جوکہ بیرونی طاقتوںسے ہضم نہیں ہورہاتھا میرا آبائی علاقہ شجاع آباد ہے اور میں این اے158سے ہی آئندہ الیکشن لڑوں گا میرے سیاسی مخالفین مجھ سے خوف زدہ کیوں ہیں کہ میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے کہ میں آئندہ الیکشن این اے159سے لڑوں گا میں الیکشن این اے158سے لڑوں گا صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی چک آرایس سید مجاہد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہ اس علاقے میں ہم سے پہلے جرائم پیشہ افراد سرگرم تھے ہم نے اقتدار میں آکر ان جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا یوسی چیئرمین 140دائرہ پور رحمن بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہم نے اب تک دائرہ پور یونین کونسل میں تین کروڑ کے فنڈ لگا دیئے جس سے مختلف علاقوںمیں سولنگ ‘نالیاں اور دوسرے منصوبہ جات شامل ہیں مکمل کیے ہیں آج ہم نے عوام سے کیے وعدے پورے کردیئے ہیں وقافی وزیر وآبی وسائل سے چک آرایس میں پٹرول پمپ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر محمدنواز ریاض کمانڈو‘ ملک اسلم بھٹی‘ ملک سجاد بھٹی‘ حاجی غفور‘ رمضان‘ ڈاکٹر خالد ارائیں‘ حنیف سہو‘ غلام محی الدین‘ لیاقت کھوکھر‘ مہر محمدبخش‘ حاجی دوست محمد‘ شوکت موہانہ‘ ملک ریاض کونسلر‘ ملک زبیر‘ ڈاکٹر خلیل شاہ‘ ملک عبدالرحمن چنڑ‘ ملک ظہور‘ حق نواز‘ مہر نعیم سہو‘مشاق موہانہ ‘ ااکرم پنجاب‘ رائو گلزار کے علاقہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔