ناجائز کٹوتیاں‘ باردانہ نہ ملنے سے کاشتکار مایوس‘ مانیٹرنگ ٹیمیں بھی غائب
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ خوراک کے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو باردانہ نہ ملنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں کاشتکار مایوس واپس لوٹنے لگے ہیں جبکہ کاشتکاروں کے ردعمل سے بچنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ کے ممبران نے خریداری مراکز پر آنا چھوڑ دیا ہے لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں ناجائز کٹوتیوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے اوپن مارکیٹ میں بھی نرخ گر گئے ہیں جبکہ محکمہ خوراک نے ملتان ڈویژن سے 8 لاکھ 94 ہزار 600 بوری خرید کرکے13 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ضلع ملتان سے ایک لاکھ 90 ہزار120 بوری خرید کرکے 8.72 فیصد لودھراں سے ایک لاکھ 24 ہزار 320 بوری خریداری کرکے 11.61 فیصد وہاڑی سے تین لاکھ 13 ہزار 870 بوری خرید کرکے 20.38 فیصد اور خانیوال سے دو لاکھ 58 ہزار 270 بوری خریداری کرکے 14 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔