چوک سرور شہید: حادثے میں بچ جانے والا حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق
چوک سرور شہید (نامہ نگار) حادثہ میں بچ جا نے والا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،بھائی بے ہوش ،تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز اڈا ریاض آباد پھول میڈیکل سٹور کا مالک ڈاکٹر ارشاد پھول اپنے بھائی اعجاز حسین کے ہمراہ مسافر بس پر راولپنڈی سے واپس آرہا تھا کہ اڈا 217/TDAکے نزدیک بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ،حادثہ میں ارشاد پھول اور اسکا بھائی اعجاز حسین محفوظ رہے جب انہیں دوسری گاڑی پر اڈا 217/TDAپر لایا گیا ، تو اعجاز حسین بے ہو ش ہو گیا ،جس کی حالت دیکھ کر ارشاد پھول کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا ڈاکٹر ارشاد پھول کی موت کی خبر جب انکے گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ،ڈاکٹر ارشاد پھول نے سوگواروں میں 2بچے اور بیوہ چھوڑی ہے ،مرحوم کا جنازہ آج صبح 8بجے انکے آبائی گائوں چک نمبر642/TDAاڈا ریاض آباد پر ادا کیا جا ئے گا ۔