پھلوں کو پکانے میں ممنوعہ کیمیکل کے استعمال پر 13 کولڈسٹورز، 41 گودام سیل
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کے گوداموں کی چیکنگ کرتے ہوئے موسم گرما کے پھلوں کو جلدی پکانے اور تا دیر سٹور کرنے کے لیے مضر صحت ممنوعہ کیمیکلزاور کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنے پر 13 کولڈ سٹورز اور41 گودام سیل کر دیے ۔کیمیکل لگا 3400 کلوہر دلعزیز پھلوں کا بادشاہ آم، 2100 کلو سیب، 2400 کلو آڑو اور ناشپاتی موقع پر تلف کر دیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھرمیں قدرتی نظام بر خلاف ممنوعہ کیمیکلزاور کیلشیم کاربائیڈ سے جلدی پھلوں کو پکانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13 کولڈ سٹورزاور41 گودام سیل کر دیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے پھلوں کی صورت میں زہر فروخت کرنے والوں کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوے سنٹرل زون میں لاہور اور قصور میں دو دو، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک، نارتھ زون میں جہلم، گوجرانوالہ، میانوالی اور خوشاب میں ایک ایک جبکہ ساوتھ زون میں ملتان میں 2، وہاڑی اور رحیم یار خان میں ایک ایک کولڈ سٹور سیل کر دیا۔جبکہ کیمیکل لگا 3400 کلو ہردلعزیز پھلوں کا بادشاہ آم، 2100 کلو سیب، 2400 کلو آڑو اور خوبانی موقع پر تلف کر دیے گئے۔