عام انتخابات کیلئے ٹریننگ ،پنجاب بھر میں اساتذہ کے تقروتبادلے پرپابندی عائد
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)عام انتخابات کے لئے جاری ٹریننگ کے باعث حکومت پنجاب نے رحیم یار کان سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔اساتذہ خصوصاّّ خواتین اساتذہ میں تشویش کی لہر۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان آمدہ عام انتخابات کے تناظر میں ملک بھر میں ایسے اساتذہ جنہیں انتخابی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں انکی آجکل مختلف مرحلوں میں ٹریننگ کر رہا ہے جس کے تناظر میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میںاساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم تبادلوں کے لئے اساتذی کی درخواستوں پر سکروٹنی کا عمل جارہی رہے گا۔