ٹریفک حادثات ‘ موٹرسائیکل سوار اور کمسن بچی جاں بحق
ٹبہ سلطان پور‘ کہروڑپکا (خبرنگار) ٹریفک حادثات میں شہری اور بچی جاں بحق پولیس کارروائی شروع تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 122 ڈبلیو بی کا رہائشی صدر ولد لیاقت علی قوم کھنڈ گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور سے اپنے گھر جا رہا تھا جونہی وہ اڈا 122 ڈبلیو بی کے نزدیک پہنچا تو سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر جس کے پیچھے ہل لگے ہوئے تھے سے ٹکرا گیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹیں آگئیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صفدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ کہروڑپکا سے خبرنگارکے مطابق گزشتہ روز علی پور کانجو کی رہائشی بچی شہزادی دختر عمر ٹریکٹر ٹرالی کے قریب کھیل رہی تھی کہ ٹریکٹر ڈرائیور نے ٹریکٹر سٹارٹ کیا اور چلادیا جس کی وجہ سے ٹرالی کے نیچے کھیلنے والی بچی اس کے نیچے آگئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اسے ٹی ایچ کیو لایا گیا جہاں پر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ورثا نے اسے حادثہ سمجھتے ہوئے ملزم کو معاف کردیا اس سلسلے میں تھانہ صدر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بے خبر ہیںاور اب تفتیشی کو بھیج رہے ہیں تفتیشی شکورسے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ ورثا اور ملزم پارٹی کے فیصلے کے منتظر ہیں ان کا کو ئی فیصلہ نہیں ہوپارہا جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔