احسن اقبال پر حملے کے ذمہ دار شریف برادران اور شاہد خاقان عباسی ہیں: جمشید دستی
ملتان (سپیشل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری میاں نوازشریف ‘ میاں شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہی لوگوں کی وجہ سے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش ہوئی انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین پر کوئی بھی حکمران ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی جرأت نہیں کر سکتا مسلم لیگ ن کی قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔