نااہل حکمرانوں کا الیکشن میں یوم حساب ہو گا: پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرسید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتالہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب شوکت محمود بسرا، ملک نسیم حسین لابر، راؤ ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، ریاض رضا، چوہدری یاسین، خواجہ عمران، وحیدالحسن بھٹہ، امین ساجد، خلیل راں، ساجد بلوچ،نعیم شہزاد بھٹی، فرحان زیدی، عمران انصاری، نذر محیی الدین بھٹہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نا اہل حکمرانوں کا الیکشن میں یوم حساب ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی پوری تیاری کے ساتھ آئندہ الیکشن کے سیاسی میدان میں اترے گی اور عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سینٹ پر تنقید غیر آئینی و غیر جمہوری عمل ہے اور اپنے حلف سے غداری کے مترادف ہے موجودہ حکومت مسلسل اداروں کی توہین کر رہی ہے اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار اداروں کو ٹھہرانا غلط ہے اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہئے شریف فیملی نے اپنے دور اقتدار میں تمام ملکی اداروں کو یرغمال بنائے رکھا ہے یہ نااہل حکمران ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔