اقبال بھٹی کی والدہ انتقال کرگئیں
کنری(نامہ نگار) نیشنل پریس کلب کنری کے جنرل سیکرٹری و سنیئر صحافی محمد اقبال بھٹی کی والدہ علالت کے باعث رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ لیڈیز پارک میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات‘ صحافیوں اور بھٹی برادری کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میت کو بی بی مٹھی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔