آج ملک بھر کے وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرینگے
اسلام آباد (وقائع نگار)صوبائی بار کونسلز کی کال پر ملک بھر کی بار کونسلز آج سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی ، گلگت بلتستان کے چیف جج کی جانب سے وکلاء کے لائسنسوں کی منسوخی کے خلاف آج وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے ۔ ممبر اسلام آباد بار کونسل سید واجد گیلانی نے نوائے وقت استفسار پر بتایاکہ گزشتہ روز تمام صوبائی بارکونسلز کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے اتفاق رائے سے طے ہوا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کا طریقہ کار طے ہو چکا ہے لہٰذا چیف جسٹس آف پاکستان الجہاد ٹرسٹ قانون کے تحت ہائی کورٹس کے سینئر ترین ججز کی سپریم کورٹ میں تعینات کریں انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے پانچویں نمبر کے جج صاحب کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس پر سندھ بار کونسل نے احتجاج کیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی بار کونسلز نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے الجہاد ٹرسٹ قانون کے تحت تقرریاں کی جائیں۔