گمبٹ میں خاتون کا اقدام خودکشی
گمبٹ (نامہ نگار) گمبٹ کے قریب گوٹھ لاکھا کی مسماۃ خاتون زوجہ فدا حسین نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر زہر کھالیا۔ جسے بے ہوشی کے عالم میں گمبٹ گمس اسپتال لایا گیا جہاں پرفرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ اسپتال بھیج دیا گیا۔