ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں‘ بنیادی و دیہی مراکز صحت پلاسٹک سرجن سے محروم
ملتان (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت ملتان کے تحت چلنے والے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں پلاسٹک سرجن کی سہولت نہ ہونے سے مختلف حادثات میں کٹ جانے والے جسم کے مختلف اعضاء ضائع ہونے لگے ہیں اور حادثہ کے شکار افراد زندگی بھر کی معذوری میں مبتلا ہو رہے ہیں دیہی علاقوں میں ہاتھ کٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر عمل کر کے وہ کٹے ہوئے جسم کے حصے کو بروقت ابتدائی احتیاطی تدابیر کے ساتھ نشتر ہسپتال برن سنٹر تک لاسکیں۔ طبی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈسٹرکٹ و تحلیل اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں بھی پلاسٹک سرجن کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔