میپکو انتظامیہ کا رمضان سے قبل زیادہ سے زیادہ ریکوری کی ہدایت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں رمضان المبارک کے دوران ریکوری کی کم سطح رہنے اور بجلی کے زائد استعمال کی وجہ سے بلوں کا حجم زیادہ رہنے کی روایت رہی جو کمپنیوں کی کارکردگی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔