نواز شریف کی سیاست ختم‘ ٹھکانہ ا ڈیالہ جیل ہے: جہانگیر ترین
لودھراں‘ قطب پور(خبر نگار‘ نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کا خاتمہ ہوچکاہے ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے جبکہ جلد شہبازشریف بھی انصاف کے کٹہر ے میں ہونگے۔ نئی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی،غریب امیر کے لئے ایک قانون ہوگا۔29اپریل کے جلسے کے بعد نوازشریف بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔اب عوام جاگ چکے ہیں ،لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وارڈز سے پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ان تھک محنت سے کام کیا ہے۔ہم نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھاہے۔عوام کی خدمت جھوٹ اور خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ انشاء اللہ نیا پاکستان او ر نیا لودھراں بنانے کا وعدہ ہم پورا کرینگے اور حکومت میں آکر لودھراں کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے۔بعد ازاں ملتان میں جہانگیر خان ترین سے انکی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر شیر محمد اعوان، نواب امان اللہ خان، اختر خان کانجو،حیات اللہ خان ترین سید حسن محمود شاہ ،میاں شفیق ارائیں، ارشاد عباس گھلو،سید رضا شاہ گیلانی،عزت جاوید خان، چوہدری نواز وڑائچ، محمو دنواز خان جوئیہ ،رانا اعجا زاحمد نون ،رانا فراز نون ،طاہر حسین خان ملیزئی،حافظ محمد صدیق ، علی رضا کانجو،اجمل خان جوئیہ ،حاجی مجید ارائیں، نواب عرفان احمد خان،رانا ارسلان خان،ممتاز خان جوئیہ,ملک آصف اعوان ،مہر اکرم سیال نے اہم ملاقات کی اور ضلع بھر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار رانا ارسلان خان نے جہانگیر خان ترین کو یقین کہ عام انتخابات میں وہ لودھراں کے صوبائی حلقہ 227 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور عوام کی خدمت پر مبنی سفر کو مزید جوش و جذبے سے جاری رکھیںگے ۔ قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف پورے ملک کی طرح ضلع لودھراں میں بھی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے آنے والے انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے جن کی کامیابی یقینی ہے غلام قاسم ملیزئی نے کہا ہم نے بطور ایم این اے اور بطور ایم پی اے علاقہ کی خدمت کی ہے اس وجہ سے پٹھان گروپ کو ہمیشہ علاقائی عوام نے عزت بخشی انشاء اﷲ اب تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کریں گے۔