مجلس عمل حکومت بنائے گی: اعظم میر
سکھر(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان مفتی اعظم مہر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں متحدہ عمل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ متحدہ مجلس عمل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں عوام آئندہ الیکشن میں چوروں ‘ لٹیروں اور کرپشن میں ملوث نمائندوں کو یکسر مسترد کردیں گے۔ انشاء اللہ ملک میں بہت جلد اسلامی نظام نفاذ ہوگا۔ انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر نہ صرف ملک بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔