متحدہ کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: ظفر صدیقی
حیدرآباد(نامہ نگار)انقلابی جدوجہد سے وابستہ لوگ اقتدار پرست نہیں ہوتے وہ صرف اصولوں پر کاربند رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ٹائون آئی کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارجز نوید عباسی ،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نعیم زئی ،کامران آفریدی ،مظہر کمال اور شہزادہ سلیم سمیت ٹائون کے ذمہ داران و کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآباد شہرایم کیوایم کا قلعہ تھا اور رہے گا چند مفاد پرست لوگ طاقت کے نشے میں ایم کیوایم کے خاتمے کا خواب دیکھ رہے ہیںجو کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ مہاجر قوم ایک باضمیر قوم ہے جو ملک وقوم کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتی ہے اور جولوگ اپنے ضمیر کاسودا کررہے ہیں وہ قوم کے مجرم ہیں اور اب ایسے مجروں کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سینئر جوائنٹ آرگنائزر نوید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سچائی اور حق پرمبنی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ضرور ہوتی ہے اور ایم کیوایم اپنے مشن ومقصد میں کامیاب ضرور ہوگی ۔