ناموس رسالت ایکٹ میں چھیڑ چھاڑ کرنے والا رسوا ہوگا‘قاضی احسان
گھارو (نامہ نگار)تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا قاضی احسان احمد نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کی کوشش حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ناموس رسالت میں چھیڑ چھاڑ کرنے والا دنیا اور آخرت دنیا میں رسوا ہوا اور رہتی دنیا تک ہوتا رہیگا۔ یہ بات انہوں نے دھابے جی میں جامعہ اشاعت القرآن میں سالانہ ختم قران و تکمیل بخاری میں تین عالمات اور دس حافظ قرآن کی تقریب دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مولانا ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اصل محافظ علماء اکرام ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا عوام کو انکی قدر کرنی چاہیے اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک میں رہنے والوں نے دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کو لوٹا اور لوٹے ہوئے سرمائے کو باہر ملک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کوئی نیا ملک بنانے کے چکر میں وطن کی بیٹیوں کو سرعام نچوارہا ہے عوام کو اصلی اور نقلی کی پہچان کرنی ہوگی۔ متحدہ مجلس عمل وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو شریعت محمدی پر چلانے کا فن جانتی ہے اور ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن میں ناموس رسالت میں ترمیم کرنے والوں اور اسکے سہولت کاروں کو بدترین شکست دیکر آقا علیہ سلام سے اپنی محبت کا ثبوت دیں تقریب سے مولانا احسن راجہ مولانا عبدالوھاب بلوچ اور جامعہ مسجد کے منتظمین مولانا افتخار حضروی نے بھی خطاب کیا۔