نیشنل کوچنگ تیکوانڈو سرٹیفکیشن پروگرام لیول ٹواختتام پذیر
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کوچنگ سرٹفکیشن پروگرام لیول 2 اختتام پذیر ہوگیا تاج محل ہال کبیروالہ میں شروع ہونے والے پروگرام میں ملتان سمیت ملک بھر سے 120 گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے کوچ کوریئن ماسٹر لی جے سنگ کھلاڑیوں کو جدید فائٹنگ اور تیکنیکی تربیت دی اس دوران فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد ،ارشاد احمد ،ایم خان نے کوچنگ کے قوانین اور مہارت کو جدت دینے کے حوالے سے لیکچرز بھی دیئے گئے۔ تمام کوچز اور آفیشلز میں سرٹفکیٹس تقسیم کئے گئے۔