نیشنل کلب ملتان رائلزنے چیلنج کپ جمناسٹک چیمپئن شپ جیت لی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)بانی جمناسٹک جنوبی پنجاب فضل حسین کھوکھرمیموریل آل ملتان چیلنج کپ جمناسٹک چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن نیشنل جمناسٹک کلب ملتان رائلز نے 51.10 پوائنٹس لے کر حاصل کی. دوسری پوزیشن نیشنل جمناسٹک کلب چیمپئنز نے 48 پوائنٹس لے کر حاصل کی. تیسری پوزیشن نیشنل جمناسٹک ایگلز اور نیشنل جمناسٹک ٹائیگرز نے 47 پوائنٹس ک ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کی۔ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حمیر خان تابش علی، علی رضا اور شہباز پردیسی کے سر رہا۔