منور حسین شیح ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے آج ایران روانہ ہونگے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلئیرڈ اینڈ سنوکرایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیح ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ سپورٹس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے( آج) پیر کو ایران روانہ ہوں گے۔ پاکستان بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے میڈیا کوارڈینیٹر نوید کباڈیہ کے مطابق اجلاس10مئی کو ایران میں ہوگا جس میں ایشین ممالک کے ممبرز شرکت کریں گے۔