طاہر شریف گجر کے انتخاب سے ہاکی کو فروغ ملے گا: کلبز عہدیداران کی مبارکباد
میلسی(خبرنگار)ضلع وہاڑی میں ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کے حوالے سے طاہر شریف گجر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔طاہر شریف گجر کا ضلع وہاڑی سے نمائندہ پنجاب بنناہاکی کے کھیل کو علاقے میں مزید ترقی و کامرانی سے آشنا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار اتفاق ہاکی کلب رجسٹرڈ میلسی کے سمیت دیگر ہاکی کلبوں کے عہدیداران ماسٹر بشیر احمد ،عبدالرحمن چوہان، محمد ارسلان ،فیاض رفیق ،نعمان حبیب،ساجد بشیر نے ڈی۔ایچ۔اے وہاڑی کے انتخابات میں طاہر شریف گجر گروپ کی بے مثال کامیابی پر گروپ کے سربراہ کو مبارکباد کرتے ہوئے کیا۔ہاکی آرگنائزر نے نو منتخب صدر ڈی۔ایچ۔اے سید مظہر شاہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیض الحسن فیضی،خزانچی ماسٹر بشیر احمد،اور دیگر عہدیداران کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔