ڈاکٹر اسرار شاہ نے این اے 54سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی کو درخواست دے دی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹر اسرار شاہ نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہNA - 54 سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی کو درخواست دے دی یہ حلقہ آئی ٹین ، جی ٹین ، ای الیون ،ایف ٹین ، سنگجانی ، ترنول اور نون تک وسعت رکھتا ہے قبل ازیں2007 ء میں وکلاء تحریک کے دوران ایف ایٹ کچہری میں وکلاء کنونشن کے موقع پر خود کش حملے میں ڈاکٹر اسرار شاہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے اور 2008 ء کا الیکشن انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا۔