بے نظیر کے قاتل جب تک زندہ ہیں اسے نہیں چھوڑیں گے،ڈاکٹر صفدر عباسی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ بی بی شہید نے شفاف جمہوریت کو فروغ دیا تھاان کے بعد قیادت کا فقدان پید اہوا۔بی بی کے قاتل جب تک زندہ ہیں اسے نہیں چھوڑیں گے سیا سی کا رکنوں کو وڈیروں جاگیرداروں اور قبضہ مافیا کے خلاف نکلنا ہو گا 14مئی کو اسلام آباد پر یس کلب کے باہر سماجی معاشی انقلاب کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا یا جا ئے گا۔ہم نے چا رٹڑ آ ف ڈیمو کریسی میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہو ئے دوبارہ نہ دہرانے کاعہد کیا گیا تھا پا رٹیوں کو سیا سی ا نکروچمنٹ سے باہر نکل کر مخلص کا رکنوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان تھیں ۔اس موقع پر ابن رضوی، ملک مظہر ،بھاپا وحید فیاض خان، ساجدہ میر، چوہدری ناصر ، چوہدری اسلم، ثقلین شیرازی، رفیْ کامریڈ، سلیم خان محبوب سلطانہ، محبوب خان، افضل خان محمد افضال، ملک اخلاق، مسز ابن رضوی، نوید صادق زاہدہ اسلم، رفعت شاہین، آمنہ زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محترمہ ناہید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں ملک کے 22خاندان یہ سمجھتے تھے کہ سیا ست ان کے گھر کی لونڈی ہے بھٹو شہید نے سیا ست کو غریب کارکنوں کے گھروں تک پہنچا یا ،زرداری بے نظیر کا شوہر ضرور اور بلاول اس کا بیٹا ہے مگر بلاول نے کبھی اپنی ماں کے قاتل کے بارے میں باپ سے پوچھا؟ بلاول اپنے ابو سے پو چھے کہ اسے انصاف کیوں نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کے قاتل جب تک زندہ ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے 18اکتوبر اور 27دسمبر کے حملوں میں اس لئے شاید ہم بچ گئے کہ بی بی تیرے قاتل سے بد لہ لینا ہے شہید بھٹو ایک نظریہ کا نام ہے اس ملک میں ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں، مائیں غربت سے تنگ آکر اپنے بچے دریاؤں میں پھینک دیتی ہے پاک فوج اور آرمی چیف جنرل باجوہ سے کہتی ہو ں کہ خیبر پختو نخواہ میںپانی اور تعلیم فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیا سی اور معاشی انقلاب کی ضرورت ہے بے گناہ سیا سی کارکنوں کے قتل کے خلاف اب ہمیں اٹھ کھڑا ہو نا ہو گا ۔ انہوں نے ناروال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبا ل ایک نظریاتی سوچ رکھنے والا کارکن ہے سیا سی کا رکنوں پر حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں 14 مئی کو اسلام آباد پر یس کلب کے باہر سماجی معاشی انقلاب کے کئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا یا جا ئے گا۔اب سیا سی کا رکنوں کو وڈیروں جاگیرداروں اور قبضہ مافیا کے خلاف نکلنا ہو گا۔