عطائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،مزید25 کلینک سیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ صحت راولپنڈی نے ضلع بھر میں اتوار کو بھی عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اس دوران25 عطائی کلینک سیل کرکے ان کی رپورٹ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور بھجوا دی گئی محکمہ صحت کی ٹیموں نے گوجر خان ، ٹیکسلا ، راولپنڈی ، کوٹلی ستیاں سمیت دیگر علاقوں میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کی ۔