محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی نا دہندہ عمارتوں کا ڈیٹا ترتیب دے دیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی نا دہندہ عمارتوں کا ڈیٹا ترتیب دے دیا رواں ہفتے کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی ٹیمیں نئی اور پرانی کمرشل جائیدادوں سے ٹیکس وصولی کیلئے ڈیٹا لے کر چلیں گی جو افسر اور اہلکار کمرشل پراپرٹیز کی پیمائش کم ظاہر کریں گے یا اس میں کرپشن کے مرتکب ہوں گے تو ان کے خلاف کارروائی بھی ہوگی پیمائش کی وٹس ایپ سے بھی براہ راست چیکنگ ہوگی تاکہ اسے کائونٹر چیک کیا جاسکے ۔