چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے کھیلا جائیگا
اسلام آباد(سی پی پی) چوتھا عبدالرزاق آرائیں روک بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ 29 مئی سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔، ان خیالات کا اظہار پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 26 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب،، خیبر پختونخوا، سندھ،، اسلام آباد، بلوچستان کی ٹیمیں ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مینجر میٹنگ 26 مئی کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا ۔