ملتان کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو سنبھالا دیا: جرار رضوی ‘ رفیق مغل
ملتان (نمائندہ خصوصی) سٹار پلس ایوارڈ کے آرگنائزر ہدایتکار جرار رضوی اور رفیق مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان فنی لحاظ سے زرخیز زمین ہے یہاں کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو سنبھالا دیا اور انہوں نے فن کی بدولت دنیا بھر میں نام پیدا کیا یہاں فنکاروں کے فن اور صلاحیتوں کا اعتراف کبھی نہ کیا گیا تھا لیکن سٹار پلس ایوارڈ نے ان فنکاروں کو حوصلہ دیا یہی وجہ ہے کہ ملتان میں تیسری ایوارڈ تقریب تھی اور یہ سلسلہ اس طرح جاری رہے گا وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی عبدالرحمان خان کانجو نے سٹار پلس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی تقریب میں آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ یہاں آکر وہ معروف چہرے دیکھے جنہیں وہ کبھی ٹیلی ویژن پردیکھا کرتے ہیں پی ٹی آئی رہنما ملک جہانزیب وارن نے کہا کہ آج انہیں بہترین پروگرام دیکھنے کو ملا جبکہ فنکاروں کی پذیرائی کے لئے اور ان کے فن کا اعتراف کرنے کے لئے منعقدہ تقریب کے لئے وہ سٹار پلس ایوارڈ انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔