ملتان فن کی مٹی سے بنا‘ فنکار صلاحیتوں سے مالامال ہیں: پرویز کلیم
ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ ملتان فن کی مٹی سے بنا ہے اس لئے اس کا ہر فنکار صلاحیتوں سے مالا مال ہے وہ 38 سال بعد ملتان آئے ہیں اور آج بھی اہالیان ملتان کی زبان میں اس طرح مٹھاس ہے وہی محبت اور وہ اس چاہت سے اپنے مہمانوں کو ملتے ہیں وہ اس خلوص پر ملتان کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ سٹار پلس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک 175 فلمیں لکھی ہیں جنہوں نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر پذیرائی حاصل کی جبکہ 11 فلمیں ایسی ہیں کہ جنہیں انڈیا نے کاپی کیا ۔