محکمہ صحت راولپنڈی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم 7 مئی سے شروع کریگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ صحت راولپنڈی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم 7 مئی سے شروع کرے گا جس کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں کو سامان سپلائی کردیا گیا 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے راولپنڈی شہر اور ضلع کونسل کی جن یوسیز میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے انہیں اس پر آمادہ کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں مقامی یوسی چیئرمینوں سے مدد لیں گےاب تک298 بچے پولیو ویکسین کے قطرے کسی بھی مہم میں نہیں پی سکے جبکہ چار روزہ مہم کے اختتام پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ای پی آئی کی ٹیمیں لاہور سے آکر پولیو ویکسین پلانے کی اس مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کریں گی ۔