آئی پی ایل کرکٹ میچوں پر جواء کرانے کا گروہ گرفتارکر لیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے میں آئی پی ایل کرکٹ میچوں پر جواء کرانے کا گروہ پکڑا گیا پولیس نے بتایا کہ رسول نگر میں ملزمان جواء کرا رہے تھے جن سے بک ، موبائل فون ، ایل ای ڈی ، وائر لیس فون برآمد کرلئے گئے تین رکنی گروہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے ۔