ٹرمپ میری آخری رسومات میں شرکت نہ کریں، دماغی سرطان سے لڑنے والے سینیٹر جان مکین کی وصیت
واشنگٹن(آن لائن)81سالہ سینیٹر جان مکین ، جو دماغ کے سرطان کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں،یہ رپورٹ امریکی میڈیا نے گزشتہ روز دی ہے۔ ویتنام جنگ میں حصہ لینے والے اور ایریزونا سے سینیٹر مکین جن کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ نائب صدر مائیک پینس وائٹ ہاؤس کی نمائندگی کریں،یہ بات نیویارک ٹائمز اور این بی سی نیوز نے میک کین کے قریبی لوگوں کے حوالے سے بتائی ہے۔