امریکہ نے جوہری معاہدہ ختم کیاتو اسے تاریخی پچھتاوا ہوگا :ایرانی صدر
تہران، واشنگٹن (سنہوا+ نیوز ایجنسیاں) ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے اسے تاریخی پچھتاوا ہو گا۔ صدر حسن روحانی کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 12 مئی کو جوہری معاہدے کی توثیق ختم ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں صدر سن روحانی نے کہا ایران کے پاس ٹرمپ کے کسی بھی فیصلہ کو جواب دینے کے لیے منصوبہ موجود ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ پہلے سے طے کیے گئے معاہدے پر مزید کوئی بات نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’فضول‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا یقینی بنائیں ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ یہ بات برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو فون پر کہی۔ شمالی کوریا کے جوہری معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا ایران کو لگام ڈالنے کے لیے طاقت و سفارت کاری کی ضرورت ہے۔