روس میں وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں زورو شور سے جاری
ماسکو (صباح نیوز) روس میں وکٹری ڈے پریڈ کی تیار یاں زورو شور سے جاری ہیں، پریڈ 9مئی کومنعقد ہو گی جس میں فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی سازوسامان کی نمائش کی جائیگی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر9 مئی کو ہونے والی73 ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی 73ویں وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔اسی مناسبت سے دارالحکومت ماسکو میں 5 اعشاریہ 5 ایکڑ رقبے پر پھیلے ریڈ اسکوائرپرملٹری اور ایئر فورس اہلکاروں نے ریہرسلز کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر جہاں روسی فضائیہ کے70سے زائد فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹرز طیارے آسمان پر شاندار کرتب بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہیں تازہ دم دستے اور مرد و خواتین فوجی اہلکار جدیدبیٹل ٹینکس، میزائل، ٹائیگر آرمڈ وہیکل،آرمڈ پرسنل کیریئر زسمیت دیگر جدید جنگی ہتھیاروں کے ہمراہ گراونڈ پر پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔