ایڈوانس فیس کی وصولی کے باوجود اسٹال نہیں دئیے جارہے
اسلام آباد (پ ر) اسلام آباد سبزی منڈی کے سینکڑوں ٹھیہ بانوں نے چیف کمشنر اسلام آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایک سال کی ایڈوانس فیس کی ادائیگی کے باوجود انہیںاسٹال نہیں دئیے جارہے جبکہ بے شمارافغان باشندے بغیر فیس دئیے سبزی منڈی میں قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لہذا ہم ٹھیکہ بان چیف کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں رمضان المبارک سے قبل اسٹال الاٹ کرکے دئیے جائیں تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کی روزی روٹی کما سکیںاور آپ کو دعائیں دیں۔