’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کامیاب سیمینار پر چودھری منصور رندھاوا کو مبارکباد
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ اوورسیز جاپان کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ووٹ کو عزت دو کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شازیہ رضوان‘ ڈاکٹر احسان الحق اور چودھری منصور رندھاوا کا کہنا تھا کہ جب تک ووٹ کی حرمت قائم نہیں کی جاتی‘ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات پنپ نہیں سکتیں۔ مقررین نے زور دے کر کہا کہ بھارت اور امریکہ اور دیگر پارلیمانی طرز حکومت کی طرح پاکستان میں بھی سیاسی جماعتوں کو ان کے مینڈیٹ کے مطابق حق حکمرانی اور عوام کی خدمت کا حق حاصل ہونا چاہئے۔ چودھری منصور رندھاوا نے سیمینار کی کامیابی پر نواز اعوان اور چودھری طارق گجر کی کوششوں کو سراہا۔