انگلش پریمیئر لیگ، سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں (کل)مدمقابل ہوں گی
لندن(آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ میں (کل)منگل کو سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں 33، 33 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 17 ویں اور 18 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیبل پر مانچیسٹر سٹی 93 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مانچیسٹر یونائیٹڈ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیور پول 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔