واٹس ایپ کے سٹوریز ،سٹیٹس فیچر کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 450 ملین سے تجاوزکر گئی
کیلی فورنیا (اے پی پی)واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس کے سٹوریز یا سٹیٹس فیچر کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 450 ملین سے زائد ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے فیس بک کی ایف 8 ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا۔ 450 ملین ایکٹیو صارفین واٹس ایپ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ سٹیٹس فیچر کو متعارف کرائے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے اور واٹس ایپ نے اپنے حریف اسنیپ چیٹ کے 175ملین ایکٹیو صارفین کے مقابلے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔