انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 93 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست
لندن(آئی این پی)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 93 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ دوسرے اور لیور پول تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچیسٹر سٹی کی ٹیم 35 میں سے 30 میچ جیت کر 93 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے 36 میں سے 24 میچ جیتے ہیں اور وہ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔