فرانس میں معاشی اصلاحات کیخلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے‘ صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ
پیرس(صباح نیوز)فرانس میں معاشی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق فرانس کے صدر کے اقتدار کو ایک سال مکمل ہوگیا لیکن ایمانوعیل میکروں کے مالی و معاشی اصلاحات سے ملک بھر میں احتجاج کی لہر جاری ہے۔ ہزاروں افراد نے دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدر اپنے اصلاحات واپس لیں اور مستعفی ہوجائیں۔میکرون کے اصلاحات کے خلاف ریل ورکرز یونین اور دیگر اداروں میں بھی ورکرز یونین ہڑتال کررہے ہیں۔میکرون نے اقتدارمیں آمد کے بعد مالی اور معاشی اصلاحات کا اعلان کیا اورکام کے گھنٹے بڑھائے تھے۔