این اے 125میں خرچ ہونے والے 2ارب کا حساب لیں گے: یاسمین راشد
لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125یونین کونسل 71میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو ارب روپے کا حساب چاہئے اگر علاقہ میں دو ارب روپے کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے تو یہ پیسے کہاں گئے ۔ علاقہ پسماندگی کا شکار ہے، علاقہ میں سیوریج کے مسائل ہیں، ن لیگ کی حکومت ختم ہونے میں16 دن باقی رہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان دو ارب روپے سے الیکشن میں دھاندلی کی ہم نے دو ارب سے متعلق سوال پوچھا لیکن کوئی جواب نہ آیا،ہمیں بتایا جائے کہ یہ دو ارب روپے کہاں کہاں خرچ ہوئے۔