ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں: الیاس قریشی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں محمد الیاس قریشی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کھربوں روپے کے میگا پراجیکٹ مکمل کروائیں ہیں عمران خان صرف امریکی صد ر ٹرمپ کی طرح عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف رہااور دھرنوں کی سیاست سے کچھ بھی فائدہ نہ ہواعوام پھر بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی کرکٹ کا کھیل نہیں ملک چلانا عمران خان کے بس کے بات نہیں عمران خان نے ہمیشہ اپنے جلسہ جلوسوں میں کافی بار غیر اخلاقی اور نازیبہ الفاظ کا استعمال بھی کیا۔