عمران خان کا نظریہ لوگوں کے دلوں میں پروان چڑھ چکا ہے: چودھری ایاز
لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پی پی 155سے امیدوار چودھری ایاز عمران نے کہا کہ عمران خان کو سیاستدان نہ سمجھنے والے اور واویلا کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں اندازہ ہو جائے گا کہ ان کا مقابلہ کس سے ہے۔ سونامی روکنے میں ناکامی پر کرپٹ مافیا نے الزام تراشی شروع کر دی ہے ، عمران خان کا نظریہ لوگوں کے دلوں میں پروان چڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کے دن گنے جا چکے ہیں بڑے بھائی نواز شریف کی سیاست میں حسرت کے سوا کچھ نہیں رہا ۔