رمضان المبارک رحمت، مغفرت و بخشش کا مہینہ ہے: پیر ولی اللہ شاہ
لاہور( پ ر ) عالمی تحریک دعوت الحق کے زیر اہتمام سالانہ استقبال رمضان المبارک کانفرنس مرکزی دعوت الحق آستانہ عالیہ سمن آباد میں مولانا الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق کی صدارت میں ہوئی جس میں ولی اللہ فائونڈیشن اور انٹر نیشنل پیس کونسل کے رہنمائوں محمد اقبال بھٹی ، محمد اکرم فوجی ، پیر جمشید احمد نورانی، حاجی محمد ناصر، حاجی محمد فیصل ، محمد شہزاد، واجد حسین ، امجد حسین، عبدالوحید، عمران بٹ و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ولی اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت ، رحمت و بخشش کا مہینہ ہے جسکا پہلا عشرہ سر اسر رحمت ہی رحمت دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے کہ گناہ گار اپنے روٹھے رب کو منا کر جہنم سے چھٹکارہ پا کر جنت حاصل کر سکتے ہیں۔