مسلم ممالک میں سازش کے تحت سیکو لر ازم کو پروان چڑھایا جا رہا ہے: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں میں سازش کے تحت سیکولرازم اور لبرل ازم کو پروان چڑھایا جارہا ہے پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا‘ حکمران اسلامی اصولوں کے مطابق سیاسی، معاشی و معاشرتی پالیسیاں ترتیب دیں،باطل قوتوں کو دبانے مسلم ممالیک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے ہوگا ۔