فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم کیلئے منتخب نہ کرنا زیادتی ہے: یونس خان
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے ٹیم سلیکشن پر بات کرنے سے آپس کے اختلافات سامنے آئیں گے، فواد عالم کو منتخب نہ کرنا زیادتی ہے۔کراچی موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی مہم کے مہمان خصوصی اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان کا یونس خان کا کہنا تھاکہ امام الحق کے پاس موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور پر فارم کر کے دکھائیں ،انگلینڈ کی کنڈیشنز میں پرفارم کرنا کوئی آسان بات نہیں ہوتی۔پاکستا ن کی جانب سے 3ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فواد عالم کے بارے میں سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ فواد ایک اچھا کھلاڑی ہے اسے ٹیسٹ ٹیم میں منتخب نہ کرنا زیادتی ہے لیکن ٹیم سلیکشن پر بات سے آپس کے اختلافات سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر یونس خان کراچی موٹر وے پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم میں ہائی وے پر شہریوں سے گھل مل گئے اور ساتھ ساتھ انہیں ٹریفک قوانین کی آگاہی بھی دیتے رہے۔