کالا باغ ڈیم وقت پر نہ بنا تو ہم پانی کی بوند بوند کو ترس جائینگے فصلیں تباہ ہو جائینگی
شجاع آباد‘سکندرآباد(خبرنگار‘نامہ نگار) دوسری سیاسی جماعتیں ساتھ دیں تو31مئی سے پہلے کالا باغ ڈیم شروع کراسکتاہوں اگر وقت پر کالا باغ ڈیم نہ بنا تو ہم پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے ہماری فصلیں تباہ ہوجائیں گی میں الیکشن اپنے آبائی حلقہ این اے158سے ہی لڑوں گا دوسرے سیاسی مخالفین مجھ سے خوف زدہ کیوں ہیںاور غلط افوائیں پھیلا رہیں ہیں کہ میں الیکشن این اے159سے لڑوں گا ہم اپنے ترقیاتی کاموں کی بنا پر عوام سے ووٹ لیں گے وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ یوسی 140 میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر وآبی وسائل سید جاوید علی شاہ کا مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا وفاقی وزیر وآبی وسائل سید جاوید علی شاہ یوسی 140دائرہ پور کے علاقے بستی گل والا‘بستی درکھاں والا خان پور قاضیاں میں پہنچے تو سابق جی ایم واپڈا محمدعلی بھٹی ‘یوسی140کے چیئرمین میاں رحمن بھٹی‘ عبدالرحمن چنڑ نے ان کا والہانہ استقبال کیا منوں پھول کی پتیاں نچھار کیں وفاقی وزیر وآبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوںکاافتتاح کیا اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوسری سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں تو میں31مئی سے پہلے کالاباغ ڈیم شروع کراسکتاہوں دوسری سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتی چلی آرہی ہیں کہ کالاباغ ڈیم بننے سے ہمارے صوبوںکا پانی کم ہوجائے گا انہوںنے کہاکہ کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے نہ بنے سے ہم پانی کی بوند بوند کو ترس جائیں گے ہماری فصلیں تباہ ہوجائیں گی کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا آج جوہماری نہریں بہہ رہیں ہیں ڈیم نہ بنے سے خشک ہوجائیں گی جولوگ صوبہ محاذ کے نام پرا سمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں انہوںنے آج تک اسمبلی میں ایک بار بھی صوبے کے لیے آواز نہیں اٹھائی اگر یہ ثابت کردیں کہ انہوںنے اسمبلی میں سپیکر کے سامنے صوبہ کی بات کی ہے تومیں سیاست چھوڑ دوں گا مسلم لیگ ن نے 2012 میں صوبہ بہاولپور اور صوبہ جنوبی پنجاب کی قرارداد پاس کرا چکی ہے جس پر انتظامی امور پر کام جاری ہے گزشتہ 70سالوں میں بجلی کی پیداوار میں15000میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ مسلم ان نے اپنے پانچ سالوں میں10500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جسکی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کافی حدتک کمی آئی ہے۔