جماعت اسلامی کی ضلعی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 10مئی کو طلب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے ضلعی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس 10مئی کوضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ، ضلعی ترجمان کے مطابق اجلاس میں اراکین شوریٰ کی مشارت سے نئی حلقہ بندیو ں کے تناظرمیں ضلع بھرکے زونز کی تنظیم نوکے علاوہ عام انتخابات کے حوالے سے امیدواران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ نے تمام ضلعی ارکان شوریٰ کوایجنڈاجاری کردیا ہے۔