نواز شریف تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کا دوسرانام ہے،ملک لیاقت حسین
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) چیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ بے مثال ترقیاتی کاموں اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں رچ بس چکی ہے اور اسے عوام سے جدا کرنا از حد مشکل ہے ۔ میاں نواز شریف تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کا دوسرانام ہے جو آنے والے الیکشن میں زیادہ بڑی عوامی تائید و حمایت لے کر اقتدار میں آئیں گے ۔ انہوں نے یہ با ت اپنی یونین کونسل چک جلال دین کے دورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب عمران خان اور اپوزیشن جماعتیں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالتی رہیں، عمران خان نے اسلام آباد میں لمبا دھرنا دیکر حکومت کو فیل کرنے کی پوری پوری کوشش کی مگر اس کیساتھ ساتھ دیگر رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمت نہ ہاری اور عوامی وسائل کے بہترین استعمال سے تعمیر و ترقی کا عمل جاری رکھا ۔ میٹرو بس پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے آج خود اس منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے پی کے میں پنجاب کی طرح ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ نہیںبنا سکی اور وہ نعرے لگاتے ہیں تبدیلی کے ، انہو ںنے کہا کہ عوام نے پنجاب میں تبدیلی ہوتی ہوئی اپنی آنکھوں سے دیکھ لی ہے اور وہ آنے والے الیکشن میں اسی تبدیلی کو ووٹ دیں گے جس نے عملی طور پر ان کی زندگیوں کو بدلا ہے۔