مخاطب ہوتے وقت ’’پہلے سلام پھر کلام‘‘ کا اصول اپنائیں،سی ٹی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخا ر نے ٹریفک پولیس کوہدایت کی ہے کہ سڑکوں پر گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں سے مخاطب ہوتے وقت ’’پہلے سلام پھر کلام‘‘ کا اصول اپنائیں انہوںنے کہاکہ شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنا اور اچھی گفتار سے بات کرنے سے ٹریفک پولیس کا مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے جس سے روڈ یوزرز میں یہ شعور پیدا ہوتا ہے کہ ٹریفک پولیس دورانِ سفر ہماری ہی حفاظت اور محفوظ سفر کے پیش نظر ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر عمل درآمد کروا رہی ہے اور ٹریفک وائلیشن کی صورت میں جاری کیا جانے والا چالان ٹکٹ سزا نہیں بلکہ اصلاح ہے شاہراہوں کے بھی ضابطے ہیں جن کی پابندی کرنا ہر روڈ یوزرز پر فرض ہے کیونکہ ایک کے حقو ق دوسرے کے فرائض ہیں جن کی پابندی لازم و ملزوم ہے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے فرینڈلی پولیسنگ کے تحت عوام الناس میں بڑے پیمانے پر’’ ٹریفک قوانین آگاہی مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سکول ، کالجزاور یونیورسٹیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد میں آگاہی فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور بذریعہ پمفلٹ، آگاہی بینرز، ٹریفک آگاہی بورڈز، لیکچرز، پبلک ایڈریس سسٹم ،بریفنگ اور مختلف چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک آگاہی بورڈز اٹھا کر آگاہی کا عمل بھی جاری ہے۔